***ضلع نظام آباد کے رنجل منڈل موضع ویرانا گٹہ سے تعلق رکھنے والے مہیش
نامی 23سالہ نوجوان نے آٹو فینانس کیلئے ہراساں سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات
رنجل پولیس اسٹیشن کے روبرو اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔
پولیس نے وہاں پہنچ کر ریتی اور پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ بعدازاں پولیس
اسٹیشن سے پولیس کی جیپ میں شدید جھلسی ہوئی حالت میں مہیش کو رنجل کے
پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے رات دیر گئے ضلع سرکاری
دواخانہ نظام آباد 108 ایمبولنس کے ذریعہ منتقل کیا اس موقع پر متاثرہ
مہیش نے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے
ہوئے کہا کہ وہ آٹو فینانس کیلئے ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کی
کوشش کی ہے اس نوجوان نے بتایا کہ آٹوز کے نام پر رجسٹر کروایا گیا جبکہ اس
کا ساتھی روی چندر کی وجہ سے وہ خود سوزی پر مجبور ہوگیا ۔مہیش نے بتایا
کہ دو سال قبل آٹو ٹرالی کو اس اپنے نام پر خریدا تھا اور اپنے ساتھی روی
چندر کے ہمراہ کچھ عرصہ تک اس آٹو کو دو ماہ چلایا بعدازاں آٹو ٹرالی کو
روی چندر چلانے لگا اس دوران چند ماہ قبل عادل آباد ضلع کے ایجوڑہ کے پاس
آٹو ٹرالی میں غیر مجاز ساگوان کی منتقلی کے دوران محکمہ جنگلات
کے
عہدیداروں نے پکڑ کر آٹو کو ضبط کردیا جس پر آٹو ٹرالی محکمہ جنگلات میں
توقف رہی۔آٹو فینانس جو ہر ماہ ادا کیا جانا تھا باقاعدہ طریقہ پر ادا نہ
کرنے پر دو مرتبہ آٹو فینانس والوں نے دباؤ بناتے ہوئے سب انسپکٹر کے روبرو
پیش کیا اور فینانس کی رقم ادا کرنے پابند کروایا گیا۔ بالآخر 31؍جولائی
کو رقم ادا کرنے رجسٹر یشن کرنے وعدہ خلافی کی اور آٹو فینانس والوں نے فون
کرکے رقم کی ادائیگی پر دباؤ بنایا اصل رقم سود کے بشمول جملہ 9 لاکھ ادا
کرنے کیلئے آٹو فینانس والوں کی جانب سے دباؤ سے دلبرداشتہ ہوکر پولیس
اسٹیشن کے روبرو پہنچ کر جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی سب انسپکٹر نریش
نے اس معاملہ کی تہہ میں گئے بنا دباؤ بنایا۔ جبکہ روی چندر اس کا ذمہ دار
ہے سب انسپکٹر مہیش نے بتایا کہ آٹو ٹرالی فینانس کے معاملہ میں مہیش نے
فینانس کی رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ مہیش کی حالت تشویشناک ہونے پر
ڈاکٹروں نے علاج کی غرض سے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔ اس واقعہ
پر اڈیشنل ایس پی، نظام آباد ڈی ایس پی نے دواخانہ پہنچ کر تفصیلات حاصل
کی۔ مہیش کے ارکان خاندان اور موضع کی ایم پی ٹی سی رکن نے پولیس کی غفلت و
لاپرواہی کے باعث مہیش نے خودکشی کرنے کا الزام عائد کیا۔